ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ میں تجدید شدہ کمپیوٹر لیاب کا افتتاح

بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ میں تجدید شدہ کمپیوٹر لیاب کا افتتاح

Tue, 17 May 2022 19:17:51    S.O. News Service

بھٹکل  17/مئی (ایس او نیوز)  انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ کے میکانیکل انجینئرینگ  شعبہ میں تجدید شدہ کمپیوٹر لیاب کا افتتاح آوز گروپ آف کمپنیز کے  چیرمین اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل  جناب عتیق الرحمٰن منیری کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔

شعبہ میں پہلے سے موجود کمپیوٹر لیاب کو اپگریڈ کرتے ہوئے اس میں 12th جنریشن انٹیل آئی -5 پروسیسرس، 21" مانیٹرس اور ایڈوانس میموری رکھنے والے 20 نئے کمپیوٹرس کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ میکانیکل انجینئرنگ طلبہ کے علاوہ اپنی ایڈوانس پروسیسنگ اسپیڈ کی ضرورت پورا کرنے کے لئے اس لیاب کا استعمال دوسرے شعبہ جات کے طلبہ بھی کر سکیں گے ۔ انجمن  کے ذمہ داران نے کمپیوٹرس عطیہ کرنے والے خیر خواہوں کا  شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں ادارے کی مزید لیباریٹریز کو اپگریڈ کرنے کا سلسلہ مرحلہ وار پورا کیا جائے گا ۔

اس تعلق سے منعقدہ تقریب کی صدارت انجمن حامئی مسلمین کے صدر جناب قاضیا مزمل صاحب نے کی ۔ اس موقع پر نائب صدر انجمن جناب محمد صادق پلّور ، جنرل سیکریٹری جناب محمد اسماعیل صدیق ، سیکریٹری جناب محی الدین رکن الدین کے علاوہ انجمن حامئی مسلمین کی مجلس انتظامیہ کے دیگر کافی  اراکین بھی  موجود تھے ۔


Share: